ایل ڈی اے سٹی کو ترقیاتی کاموں کیلئے 7پیکجز میں تقسیم کر دیا گیا

  ایل ڈی اے سٹی کو ترقیاتی کاموں کیلئے 7پیکجز میں تقسیم کر دیا گیا

  

لاہور(سٹی رپورٹر) لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی وائس چیئر مین ایس ایم عمران کی ہدایت پر ایل ڈی اے سٹی کے نو ہزار فائل ہولڈرز کو سپریم کورٹ کے احکامات کے مطابق پلاٹ دینے کے لئے سکیم کے ترقیاتی کام تیزی سے شروع کر دئیے گئے ہیں -چیف انجینئر ایل ڈی اے مظہر حسین خان نے بتایا ہے کہ ترقیاتی کاموں کے لئے سکیم کو سات پیکیجز میں تقسیم کیا گیا ہے۔ پیکیج فائیو پر پہلے سے کام جاری ہے جبکہ پیکیج ٹو اور تھری پر ترقیاتی کاموں کے لئے ٹینڈرمیں کامیاب ہونے والے کنٹریکٹرز کو لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی طرف سے لیٹر ز آف انٹینٹ جاری کر دئیے گئے ہیں جنہوں نے موقع پر کام شروع کر دئیے ہیں -

پیکیج ٹو پر کام کی لاگت کا تخمینہ 99کروڑ 31لاکھ روپے ہے۔ اس کے لئے میسرز بابر کنسٹرکشن کمپنی نے کام شروع کر دیا ہے - پیکیج تھری پر کام کی لاگت کا تخمینہ ایک ارب16کروڑ 70لاکھ روپے ہے۔ اس کے لئے میسرز خالد رؤف اینڈ کمپنی ترقیاتی کام کر رہی ہے

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -