ٹرمپ کی مسئلہ کشمیر پر ثالثی کی آفر قابل تحسین ہے،پیر معین علی شاہ

ٹرمپ کی مسئلہ کشمیر پر ثالثی کی آفر قابل تحسین ہے،پیر معین علی شاہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر)امیریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا مسئلہ کشمیر پر ثالثی کا کردار ادا کرنے پر ان کے مشکور ہیں،وزیر اعظم عمران خان انٹرنیشنل سوشل شخصیت کے مالک ہیں۔ان خیالات کا اظہار قائد اعظم ورلڈ پیس مشن مسلم کرسچین کمیونٹی کے پیر سید معین شاہ نے اسلم سواتی کے ہمراہ ایم ایس کوٹ خواجہ سعید ہسپتال سے ملاقات کے دوران کیا، ملاقات میں سیاسی سماجی ملکی حالات پر بھی بات چیت ہوئی۔ڈاکٹر اکبر علی بھٹی نے کہا کہ بطور ایم ایس بات کرتے ہوئے فخر محسوس کرتا ہوں کہ موجودہ حکومت اور صوبائی وزیر صحت غریب اور نادار مریضوں کو بروقت ادویات اور دیگر سہولیات دینے کے لئے رات دن ایک کئے ہوئے ہیں۔پیر سید معین شاہ،اسلم خان نے کہا کہ۔ہندونے ہمیشہ مسیحیوں اور مسلمانو کے بیچ سازشوں کے ذریعے نفرتیں پیدا کیں۔

جو اب ہمیشہ کے لیئے ختم ہو جائے گی عمران خان کی سوچ کی وجہ سے پوری دنیا میں گرین پاسپورٹ کی عزت ہو گی۔