خطے کے پائیدار امن کیلئے مسئلہ کشمیر کاحل ناگزیر ہے،ذکر اللہ مجاہد

خطے کے پائیدار امن کیلئے مسئلہ کشمیر کاحل ناگزیر ہے،ذکر اللہ مجاہد

  

لاہور (سٹی رپورٹر) امیر جماعت اسلامی لاہور ذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ خطے کے پائیدار امن کیلئے مسئلہ کشمیر کا حل ناگزیر ہو چکا ہے۔ پاکستانی سرحدوں پر بھارتی فوج کی گولا باری خطے کے امن کو تباہ کرنے کی مذموم سازش ہے جس کی بھر پوری مذمت کرتے ہیں۔حکمران بھارت کی ریاستی دہشتگردی کے خلاف عالمی سطح پر احتجاج رکارڈ کروائیں اور پوری دنیا پر واضح کریں کہ ہمارے امن پسندانہ رویے کو کمزوری نہ سمجھے اینٹ کا جواب پتھر سے دینے کے صلاحیت رکھتے ہیں۔ ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی کوٹ لکپھت کے عہدیداران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس اجلاس میں محمد عارف میاں، عتیق الرحمن عامر، وسیم اسلم قرویشی، سراج الدین، حاجی محمد اسلم، محمد حنیف، عبدالروف و دیگر عہدیداران نے شرکت کی۔

ذکر اللہ مجاہد نے مزید کہا کہ مسئلہ کشمیر دنیا کے دیرینہ تنازعات میں سے ایک ہے جس کی وجہ سے برصغیر کے ڈیڑھ ارب لوگ اذیت میں مبتلا ہیں۔ موجوہ صورتحال میں بھارت کا جنگی جنون پورے خطے کیلئے خطرہ بن چکاہے۔مودی کی انتہا پسند انہ پالیسیاں پورے خطے کو تباہ کر سکتی ہے۔ بھارتی فوج ستر سال سے کشمیریوں کو طاقت سے زیر کرنے کی ناکام کوشش کر رہی ہے۔ لاکھوں کشمیری عوام حق خود اردایت کے حصول کے لیے اپنی جانوں کی قربانیاں دے چکے ہیں اور یہ سلسلہ جاری ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -