نوکریوں کے وعدے کرنے والوں نے بیروزگاری میں اضافہ کیا،سونیاخان

  نوکریوں کے وعدے کرنے والوں نے بیروزگاری میں اضافہ کیا،سونیاخان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سٹی رپورٹر) پیپلز پارٹی لاہور شعبہ خواتین کی جنرل سیکرٹری سونیا خان نے کہا ہے کہ آجکل ہر طرف سے یہ صدائیں بلند ہو رہی ہیں کہ۔ چھین رہا ہے کپتان روٹی کپڑا اورمکان۔کہہ رہا ہے آجکل یہ ہر انسان یہ بات انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان جب اپوزیشن میں تھے تو اس وقت کہتے تھے کہ عوام کو ریلیف دوں گا لیکن انہوں نے ایسا کرنے کی بجائے عوام کو جو تھوڑی بہت سہولیات میسر تھیں وہ بھی چھین لی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں عوام کے لئے مہنگائی اور ٹیکسزکی بھرمار کی گئی ہے پی ٹی آئی کی حکومت عوام کے لئے ایک عذاب بن کر نازل ہوئی ہے آئے روز رعوام کو مہنگائی کے جھٹکوں کا سامنا ہے عمران کا ہر وعدہ جھوٹا اورہرنعرہ دھوکہ نکلا ہے۔

وزیراعظم نے ایک کروڑ نوکریوں کا وعدہ کیا تھالیکن ملک میں بیروزگاری میں اضافہ کر دیا۔