ٹیکساس کے بعد اوہائیو کے نائٹ کلب میں بھی فائرنگ 9ہلاک

ٹیکساس کے بعد اوہائیو کے نائٹ کلب میں بھی فائرنگ 9ہلاک

  

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک،نیوز ایجنسیاں) امریکی ریاست اوہائیو میں بھی فائرنگ کا واقعے میں 9 افراد ہلاک اور کئی زخمی ہو گئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست اوہائیو کے شہر ڈیٹن میں مسلح شخص نے مقامی وقت کے مطابق رات ایک بجے نائٹ کلب میں اندھا دھند فائرنگ کی گئی۔پولیس نے اویگن ڈسٹرکٹ کے بار میں فائرنگ کے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ 16 افراد کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے تاہم یہ معلوم نہیں ہو سکا ہے کہ انہیں کس نوعیت کے زخم آئے ہیں۔حکام کا بتانا ہے کہ موقع پر پولیس اہلکاروں کی بروقت جوابی کارروائی میں حملہ آور بھی ہلاک ہو گیا ہے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حملہ آور کی شناخت اور فائرنگ کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔اس سے قبل ہفتے کی دوپہر میکسیکو کی سرحد کے قریب واقع شہر الپاسو کے شاپنگ مال میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیاتھا جہاں ویک اینڈ کی وجہ سے عوام کی بڑی تعداد موجود تھی۔ ایک شخص نے جدید رائفل سے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 20 افراد ہلاک ہو گئے تھے جبکہ 26 زخمی ہوئے۔پولیس نے 21 سالہ  سفید فام شخص کو حراست میں لیاتھا۔امریکی میڈیا کے مطابق فائرنگ کرنے والے شخص کا نام پیٹریک کروزئیس ہے جو ڈیلس کا رہائشی ہے۔پولیس چیف کا کہنا ہے کہ فائرنگ کی تحقیقات نفرت انگیز جرم کے تناظر میں کی جا رہی ہے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ردعمل میں کہا کہ اس نفرت انگیز واقعے کی مذمت کرنے کے لیے ریاست ہائے متحدہ امریکا کے ہر شہری کے ساتھ کھڑا ہوں۔صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ معصوم لوگوں پر فائرنگ کے واقعے کو کسی بھی طرح سے صحیح قرار نہیں دیا جا سکتا۔ 

امریکہ فائرنگ

مزید :

علاقائی -