اسلام آباد، بیرون ملک منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام، ملزم گرفتار

  اسلام آباد، بیرون ملک منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام، ملزم گرفتار

  

اسلام آباد (این این آئی)ائیر پورٹ سکیورٹی فورسز نے نیو اسلام آباد ایئرپورٹ پربیرون ملک منشیات اسمگلنگ کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا۔تفصیلات کے مطابق نیواسلام آباد ایئرپورٹ پر اے ایس ایف نے غیرملکی ایئرلائن کی پرواز کے ذریعے سعودی عرب جانے والے مسافر سے 10 کلو 632 گرام مائع آئس ہیروئن برآمد کرلی۔اے ایس ایف حکام کے مطابق شزاد نامی ملزم نا تعلق جنوبی پنجاب کے علاقے بہاولنگر سے ہے، ملزم غیرملکی ایئرلائن کی پرواز کے ذریعے حج کی غرض سے سعودی عرب جا رہا تھا۔یئرپورٹ سیکیورٹی فورسز نے ملزم کو گرفتار کرکے اینٹی نارکوٹکس فورس(اے این ایف) کے حوالے کردیا گیا۔

ملزم گرفتار

مزید :

علاقائی -