صوبائی دارالحکومت،چور ڈاکو دندناتے رہے،شہری لاکھوں کی نقدی زیورات اور گاڑیوں سے محروم

صوبائی دارالحکومت،چور ڈاکو دندناتے رہے،شہری لاکھوں کی نقدی زیورات اور ...

  

لاہور(کرائم رپورٹر)صوبائی دارالحکومت میں چوری وڈکیتی کی وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے،گاڑیوں اور دیگر قیمتی سامان سے محروم ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق ڈیفنس میں عاصم کے اہلخانہ سے 5 لاکھ روپے مالیت کی نقدی اور دیگر سامان،برکی میں ضیاء  کے گھر سے 4 لاکھ مالیت کی نقدی اور طلائی زیورات،شاہدرہ میں ہارون کے گھر سے 3 لاکھ  مالیت کی نقدی اور دیگر سامان،رائے ونڈ میں احسان کے گھر سے 3 لاکھ روپے مالیت کی نقدی اور زیورات،سندر کے علاقہ میں عرفان کے گھر سے اڑھائی لاکھ روپے مالیت کی نقدی اور دیگر سامان،ملت پارک میں فرحان کے اہلخانہ سے 2 لاکھ مالیت کی نقدی،گلبرگ میں امجد سے 2 لاکھ روپے مالیت کی نقدی،جوہر ٹاؤن میں جنید کے گھر سے 1 لاکھ روپے مالیت کا سامان،ستوکتلہ میں فیصل سے 78 ہزار اور موبائل فون چھین لیا گیا۔ڈیفنس اور شاہدرہ سے گاڑیاں جبکہ شادباغ،راوی روڈ،غالب مارکیٹ اور گرین ٹاؤن سے موٹرسائیکلیں چوری ہوگئیں۔

مزید :

علاقائی -