جموں و کشمیر کی وحدت کو پارہ پارہ کرنے کی سازش کی جارہی ہے، سید صلاح الدین

  جموں و کشمیر کی وحدت کو پارہ پارہ کرنے کی سازش کی جارہی ہے، سید صلاح الدین

  

مظفر آباد(صباح نیوز)متحدہ جہاد کو نسل کے چیئر مین سید صلاح الدین نے کہا ہے کہ خوف و دھشت اور جنگی ماحول قائم کرکے،جموں و کشمیر کی تاریخی اور زمینی حقائق کو تبدیل اور وحدت کو پارہ پارہ کرنے کی سازش کی جارہی ہے۔ریاستی عوام بلا لحاظ پارٹی،علاقائی اور سیاسی اختلافات سے بالاتر ہوکر فسطائی قوتوں کا مقابلہ کرنے کیلئے متحد ہوجائیں۔ان خیالات کا اظہار حزب المجاہدین  کے  سربراہ اور متحدہ جہاد کو نسل کے چیئرمین سید صلاح الدین نے،متحدہ جہاد کونسل کے ایک خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ شدت پسند مودی حکومت نے جموں و کشمیر میں خوف و دہشت اور جنگی ماحول کا سماں پیدا کیا ہے۔8لاکھ فوجیوں کی موجودگی کے باوجود ہزاروں مذید فوجی اور نیم فوجی ریاست میں لائے جارہے ہیں۔ریاستی پولیس کو غیر مسلح، یاتریوں اور سیاحوں کو فوری طور پر ریاست سے نکلنے پر مجبور کیا جارہا ہے۔جانکار حلقوں کے مطابق اس جنگی ماحول کی آڑ میں غیر آئینی اور غیر قانونی اقدامات کے ذریعے جموں و کشمیر کی وحدت کو پارہ پارہ کرنے کی مذموم سازش تیار کی گئی ہے۔سید صلاح الدین نے اس امید کا اظہار کیا کہ ریاستی عوام متحد اور منظم ہوکر اس سازش کو ناکام بنانے میں ہر ممکنہ کردار ادا کریں گے۔جہاد کو نسل کے سربراہ نے حکومت پاکستان سے بھی اپیل کی کہ وہ مسئلہ کشمیر کے ایک اہم فریق کی حیثیت سے اپنی روایتی نیم جان اور معذرت خواہانہ اپروچ ترک کرکے،بھارتی سازش اور نہتے کشمیری عوام کے خلاف بھارتی ظلم و جبر کو روکنے کیلئے عالمی برادری کو مجبور کرے۔ 

سید صلاح الدین 

مزید :

علاقائی -