کشمیر میں بیگناہوں کا بہتا خون مسلم دنیا کا ضمیر کو جھنجوڑ رہا ہے، شاہی سید

کشمیر میں بیگناہوں کا بہتا خون مسلم دنیا کا ضمیر کو جھنجوڑ رہا ہے، شاہی سید

  

کراچی (این این آئی) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر شاہی سید نے کہا ہے کہ کشمیر میں بے گناہوں کا بہتا خون تمام دنیا خاص طور پر مسلم دنیا کا ضمیر کو جھنجوڑ رہا ہے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر اقوام عالم کی چشم پوشی مظلوموں کے علمبرداروں کے لیے لمحہ فکریہ ہے درندگی اور تشدد کے ذریعے حق خود ارادیت کی تحریک کو نہیں کچل سکتا، کشمیریوں کو اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق حق خود ارادیت دیا جائے ہم مظلوم کشمیریوں کے ساتھ ہیں ظلم و ستم اور بربریت سے مظلوموں کی تحریکوں زیادہ دیر دبایا نہیں جاسکتاکشمیر میں جاری مظالم پر عالمی برادری کی مجرمانہ خاموشی ناقابل برداشت ہے، باچا خان مرکز سے جاری کردہ بیان میں اے ین پی سندھ کے صدر نے مذید کہا ہے کہ ہم دنیا بھر میں ہر مظلوم تحریکوں کی حمایت کرتے ہیں،ہم سمجھتے ہیں کہ جنگ یا جنگی جنون کسی مسئلے کا حل نہیں بلکہ مذاکرات سے ہی مسائل کا حل ممکن ہے، مسائل صرف مذاکرات سے ہی حل کئے جا سکتے ہیں تاکہ دونوں اطراف بسنے والوں کیلئے آزاد فضاء قائم کی جا سکے،خدانخواستہ جنگ کی صورت میں ہونے والی ہولناک تباہی و بربادی کا تصور بھی نہیں کیا جاسکتا، لہٰذا دونوں پڑوسی ممالک کی بقا اور سلامتی کا تقاضا یہی ہے کہ اشتعال انگیزی اور دھمکیوں سے گریز کرتے ہوئے عاقبت اندیشی اور مفاہمت کی راہ اختیار کی جائے اور کشمیر سمیت تمام تصفیہ طلب مسائل کا حل مذاکرات کے ذریعے تلاش کیا جائے،انہوں نے کہا کہ آج پاکستان تاریخ کے اہم موڑ پر ہے، اس نازک وقت میں سیاسی قیادت کو اجتماعی بصیرت اور تدبر سے کام لینا ہوگا، مسئلہ کشمیر دونوں ملکوں کے درمیان تنازعہ کی بنیادی وجہ ہے،اور اسے اقوام متحدہ کی قراردادوں کی روشنی میں حل کیا جائے، پاکستان نے دہشت گردی کی جنگ میں کئی زخم اپنے سینے پر کھائے۔ضرورت اس امر کی ہے کہ تمام اختلافات بالائے طاق رکھ کر خطے کو جنگ کا ایندھن بننے سے بچانے کیلئے کردار ادا کریں۔

شاہی سید

مزید :

علاقائی -