شاہ عالم مارکیٹ، تاجروں کا کانسٹیبل پر تشدد،چالان بک پھاڑ دی،ایک گرفتار

شاہ عالم مارکیٹ، تاجروں کا کانسٹیبل پر تشدد،چالان بک پھاڑ دی،ایک گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کرائم رپورٹر)چالان بک پھاڑنے والا ملزم حوالات میں بند،مقدمہ درج جبکہ تین فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق شاہ عالم مارکیٹ ٹریفک کانسٹیبل نے غلط پارک ویگن کو ہٹانے کیلئے کہا،مقامی دکاندار اور ڈرائیور کانسٹیبل پر حملہ آور ہوگئے،پٹرولنگ آفیسرکے آنے پر اس سے بھی بد تمیزی شروع کر دی،پٹرولنگ آفیسر سے چالان بک چھین کر پھاڑ دی،واقعہ پر ایکشن لیتے ہوئے مقامی پولیس نے  کانسٹیبل پر حملے کے جرم میں مقامی تاجر باسط شیخ،ڈرائیو ر اور دو نامعلوم ساتھیوں کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا جبکہ پولیس کے پہنچنے پر باسط شیخ ساتھیوں سمیت فرار ہو گیا جبکہ ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا،سی ٹی او کیپٹن(ر)لیا قت علی ملک کا کہنا تھا کہ قانون ہاتھ میں لینے والوں سے انہی کی زبان میں نمٹا جائیگا۔

مزید :

علاقائی -