غفار لہری مختلف چینلز کے عید شوزکی ریکارڈنگز میں مصروف 

  غفار لہری مختلف چینلز کے عید شوزکی ریکارڈنگز میں مصروف 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


   لاہور(فلم رپورٹر)بین الاقوامی شہرت یافتہ فلم ٹی وی اداکار و کامیڈین غفار لہری عید شوزکی ریکارڈنگزمیں مصروف ہوگئے۔ ان دنوں وہ مختلف ٹی وی چینلزکے عید شوزکی ریکارڈنگز کروا رہے ہیں۔ غفار لہری نے بتایاکہ عید قربان کی آمد آمدہے اور ٹی وی چینلز نے اپنے ناظرین کو عید کی خوشیاں دوبالا کرنے کے لئے چٹ پٹے عید شوز ریکارڈ کرنے شروع کردئیے ہیں ایک سوال کے جواب میں غفار لہری نے کہاکہ عید شوزکا سلسلہ دراز ہوتا جارہاہے اب تک وہ پانچ چینلز کے عید شوزمیں شرکت کرچکے ہیں اور ابھی بھی انہیں بہت سارے چینلز نے عید شوزمیں شریک ہونے کے لئے بلایا ہواہے۔غفار لہری نے کہاکہ ان شوزکے لئے انہوں نے اپنے ناظرین کے عید کی خصوصی آئٹمزتیار کی ہیں جنہیں وہ ان شوزمیں پرفارم کررہے ہیں۔

ان میں قربانی کی ایک خصوصی آئٹم ہے جسے چینلز پر بے حد سراہاجارہاہے۔

غفار لہری نے مزید کہاکہ وہ اپنے پرستاروں کی خوشی کے لیئے ہر تہوار پر موقع کی مناسبت سے آئٹم تیار کرتے ہیں تاکہ ان کی خوشیاں دوبالا ہو سکیں۔  

مزید :

کلچر -