چھٹی کے روز مختلف علاقوں میں ون ویلنگ کا سلسلہ جاری رہا

چھٹی کے روز مختلف علاقوں میں ون ویلنگ کا سلسلہ جاری رہا

  

لاہور(کرائم رپورٹر)صوبائی دارالحکومت میں پوش علاقوں میں ون ویلنگ کا سلسلہ اپنے عروج پر رہا، بتایا گیا ہے کہ گلبرگ،غالب مارکیٹ،ڈیفنس روڈ، اچھرہ،مزنگ،مال روڈ،فیروز پور روڈ،فوٹرس اسٹیڈیم پر منچلے موٹر سائیکلوں پر کرتب کرتے رہے ریس لگانے والے نوجوانوں نے سڑکوں پر قبضہ کررکھا تھا مال روڈ،گلبرگ لبرٹی مارکیٹ میں نوجوان ٹولیوں کی شکل میں موجود تھے۔ دو کلو میٹر موٹر سائیکل ریس پر ہزاروں روپے کا جوا ء بھی ء لگایا گیا جبکہ غا لب ما ر کیٹ ایم ایم عالم روڈ،فردوس مارکیٹ مال روڈ پر درجنوں موٹر سائیکلوں کی ریس ہوتی رہی پو لیس اورٹریفک وارڈنز کی موجودگی میں منچلے ہلڑ بازی کرتے ہوئے نظر آتے رہے۔

 پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ون ویلنگ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈا?ن جاری ہے متعدد نوجوانوں کو پکڑ کر ان کے خلاف ون ویلنگ کے مقدمات بھی درج کئے گئے ہیں۔

مزید :

علاقائی -