آرٹس کونسل تعاون سے زاہد شاہ کی فنکاروں کیساتھ کلین کراچی مہم 

آرٹس کونسل تعاون سے زاہد شاہ کی فنکاروں کیساتھ کلین کراچی مہم 

  

لاہور(فلم رپورٹر) ملک کے نامور رائٹر ڈائیریکٹر زاہد شاہ کی صدر آرٹس کونسل کراچی صدر احمد شاہ سے ملاقات میں کلین کراچی مہم میں وزیراعظم پاکستان کو اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا ہے،زاہد شاہ سے ملاقات میں شکیل صدیقی،روف لالہ،ذاکر مستانہ،سلیم شیخ،شکیل شاہ،پرویز صدیقی،علی حسن،عرفان ملک،کاشف خان،یوسف پٹھان،تانیہ خان،سیم خان،صائمہ حسنین،شانزے،شاہدہ مرتضیٰ اور دیگر فنکار موجود تھے،اس موقع پر سٹیج اور شوبز سے وابسطہ تمام فنکاروں نے شہر قائد کی صفائی ستھرائی کے عمل پر اپنے اپنے رد عمل کااظہار کیا اور مہم میں حصہ لینے والے 10ہزار سے زائد رضاکار،کارکنان اور عوامی نمائندوں کو خراج تحسین پیش کیااور اس عزم کا اظہارکیاکہ یہ شہر ہم سب کا ہے اور اس کی صفائی ستھرائی ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔معروف رائیٹر ڈائریکٹرزاہد شاہ نے فنکاروں سے اپیل ہے کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں رہتے ہوئے علاقے کی صفائی ستھرائی میں اپنا حصہ ڈالیں۔

انہوں نے کہاکہ صفائی نصف ایمان ہے ہم نے جس طرح سے کراچی کے آرٹس کونسل اور تھیٹر کی ویرانیاں ختم کرنے کے لیے جدوجہد کی ہے بلکل اسی طرح وزیراعظم کی کلین کراچی مہم میں بھی پور ی فنکار برادری اپنا بھرپور حصہ ڈالے گی، جو وطن سے بھرپور محبت کااظہار بھی ہے۔انہوں نے کہاکہ روشنیوں کے شہر میں چھائے اندھیروں کا خاتمہ کرنا ہم سب کا مشترکہ فرض ہے شہر قائد جیسا خوبصورت شہر دنیا بھر میں اپنی مثال آپ ہے مگر جس انداز میں گندگی کو اس شہر کا مقدر بنادیا گیاہے اس پر ہم سیاست نہیں کریں گے بلکہ ہمارا یہ پیغام ہے کہ شہر قائد کو صاف ستھرا رکھنے کے لیے تمام فنکار اپنا حصہ ضرور ڈالیں گے۔ 

مزید :

کلچر -