اقصیٰ ملک اور عائشہ ملک نے ٹی وی چینل کا برائیڈل شو جیت لیا

اقصیٰ ملک اور عائشہ ملک نے ٹی وی چینل کا برائیڈل شو جیت لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)معروف ماڈلز بہنوں نے نجی ٹی وی چینل کا برائیڈل شوجیت لیا۔تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے مارننگ شو ”اک نئی صبح ودفرح“ میں گذشتہ دنوں برائیڈل مقابلہ کروایاگیا جو 4 دن تک جاری رہا اس مقابلے میں کاشی کے تیار کردہ برائیڈل ڈریسز ماڈلز کو پہنائے گئے تھے اس برائیڈل مقابلے کے ججزکے فرائض فضاعلی اورکاشی تھے۔اس شومیں 12 کے قریب ماڈلز نے حصہ لیا تھا جس میں ماڈل بہنوں اقصیٰ ملک اور عائشہ ملک بھی شامل تھیں۔شوکے آخری روز مقابلے کے نتائج کا اعلان کیا گیا جس میں عوامی ووٹوں کی کثیرتعداد حاصل کرکے اقصیٰ ملک اورعائشہ ملک نے مقابلہ جیت لیا۔ایک ملاقات کے دوران دونوں بہنوں نے بتایاکہ وہ بہت زیادہ خوش ہیں کہ اتنے دن مقابلے میں شریک ہونا اور پھرر ججز اور عوام کی رائے اپنے حق میں لینا یہ سب ایک خواب لگتاہے۔اقصیٰ ملک نے کہاکہ ہم دونوں بہنیں اس کامیابی پر خوش ہیں کہ ہم دونوں کو ہی فاتح قراردیاگیاہے اگر دونوں میں سے ایک ہار جاتی تو اتنی خوشی نہ ہوتی مگر ہم دونوں کا کامیاب قرار دیا گیا جس پر وہ عوام اور ججز کی مشکور ہیں۔

مزید :

کلچر -