”چائلڈن آرٹ اینڈ کرافٹ ورکشاپ“ کی اختتامی تقریب آج ہوگی

”چائلڈن آرٹ اینڈ کرافٹ ورکشاپ“ کی اختتامی تقریب آج ہوگی

  

لاہور(فلم رپورٹر)لاہور آرٹس کونسل الحمرا کے زیر اہتمام چھٹی 8روزہ ”چائلڈن آرٹ اینڈ کرافٹ ورکشاپ“ کی اختتامی تقریب آج صبح 11:30 بجے الحمرا آرٹ گیلری میں منعقد ہوگی۔تقریب کے مہمان خصوصی مشیر وزیراعلی ٰپنجاب عون چوہدری ہوں گے۔اس حوالے سے ایگزیکٹو ڈائریکٹر الحمرااطہر علی خان نے کہا کہ ورکشاپ میں شرکت کرنے والے بچوں کو بھر پور تخلیقی و تعمیری تربیت فراہم کی گئی ہے،اس سے قبل چائلڈن پینٹنگ،تھیٹر اور ڈرائنگ ورکشاپ کا کامیاب انعقاد کیا جا چکا ہے۔ انھوں نے کہا کہ آرٹ کے مختلف شعبوں میں ورکشاپ سے250بچے استفادہ کر چکے ہیں، چھٹی 8روزہ ”چائلڈن آرٹ اینڈ کرافٹ ورکشاپ“ میں 50بچوں نے شرکت کی،آئندہ بھی بچوں کی صلاحیتوں کو نکھارنے کے لئے مثبت اقدام کئے جائیں گے۔ورکشاپ میں شریک بچوں میں سرٹیفیکیٹ تقسیم کئے جائیں گے۔

مزید :

کلچر -