’ابھرتی ہوئی باصلاحیت اداکارہ و ماڈل یشما گِل کایوٹیوب چینل لانچ

  ’ابھرتی ہوئی باصلاحیت اداکارہ و ماڈل یشما گِل کایوٹیوب چینل لانچ

  

لاہور(فلم رپورٹر)پاکستانی ٹیلی ویژن انڈسٹری کی نئی ابھرتی ہوئی باصلاحیت اداکارہ و ماڈل یشما گِل نے اپنا یوٹیوب چینل لانچ کردیاہے، یوٹیوب چینل کو اپنے مداحوں میں متعارف کرانے کے لئے یمشا گیلانی نے اپنے چینل کا پرومو بھی یوٹیوب پر اپ لوڈ کردیا ہے جس میں انھوں نے اپنی ویڈیوز، ذاتی مہم جوئی اور تجربات سے لیکر روز مرہ کی کہانیاں شامل کرنے کا عندیہ دیا ہے۔ اپنے چینل سے متعلق بات کرتے ہوئے یشما گِل کا کہنا تھا کہ میں نے ہمیشہ اپنا یوٹیوب چینل متعارف کرانے کے بارے میں سوچا تھا، کیوں کہ میں چاہتی تھی کہ اپنی زندگی کی کہانیاں اور اس دوران ہونے والی جدوجہد کو لوگوں کے درمیان شیئر کرنا چاہتی تھی۔

، ان کا کہنا تھا کہ چینل کے لاؤنچ کا مقصد مداحوں کو تخلیقی موادفراہم کرکے ان کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیرنا ہے۔ یشما گِل کی شخصیت سے متعلق: یشما گِل نے بہت ہی مختصر عرصے میں اپنی شناخت بنائی ہے، وہ صلاحیتوں کا منبہ ہیں، ان کے سپر ہٹ ڈراموں میں ”گھر تتلی کا پر“،”اب دیکھ خدا کیا کرتا ہے“،”کی جاناں میں کون“سمیت اور بہت سے ڈرامے شامل ہیں، جبکہ ابھی ٹیلی ویژن پر ان کا نیا ڈرامہ”پیا نام کا دیا“ہر پیر سے جمعہ شام 7بجے نشر کیا جارہاہے۔ یشما گِل کے چینل سے متعلق تازہ ترین اپ ڈیٹ کے لیے ان کے وی لوگ چینل پر سبسکرائب کریں

مزید :

کلچر -