تین نئے گیتوں کی آڈیو اور ویڈیو مکمل کر لی، سنگر حماد سمراء

تین نئے گیتوں کی آڈیو اور ویڈیو مکمل کر لی، سنگر حماد سمراء

  

لاہور(فلم رپورٹر)پاکستان میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے اصل مسلہ نئے ٹیلنٹ کو آگے بڑھنے کے مواقع نہیں دیئے جاتے اگر نئے ٹیلنٹ کو پروموٹ کیا جائے تو ہماری میوزک انڈسٹری بلندیوں کوچھو سکتی ہے میرے نئے میوزک البم کے تین نئے گیتوں کی آڈیو اور ویڈیو عکس بندی کا کام مکمل کر لیا گیا ہے ان خیالات کا اظہار گوجرانوالہ کے نوجوان پنجابی ریپ سنگر حمادسمراء نے ایک ملاقات کے دوران کیا انہوں نے مزید بتایاکہ میوزک ڈائریکٹروقاص علی اور ویڈیو ڈائریکٹرحسنام شبیر ہیں میرا نیا میوزک البم بہت جلد ریلیز کیا جائے گا مجھے امیدہے کہ میرے نئے میوزک البم کو شائقین موسیقی پسند کریں گے کیونکہ ان گیتوں کی شاعری اور مدھر دھنیں دل میں اترتی چلی جائیں گی۔

مزید :

کلچر -