کنٹرول لائن پر بھارتی جارحیت قابل مذمت ہے،مولانا اسعد محمود

   کنٹرول لائن پر بھارتی جارحیت قابل مذمت ہے،مولانا اسعد محمود

  

اسلام آباد(صباح نیوز)قومی اسمبلی میں متحدہ مجلس عمل کے پارلیمانی لیڈر مولانا اسعد محمود نے کہا کہ کنٹرول لائن پر بھارتی جارحیت اور وطن عزیز پاکستان میں داخلی انتشار کے لیئے بھارتی سازشیں قابل مذمت ہیں بلکہ پوری پاکستانی قوم بھارتی جارحیت اور سازشوں کے خلاف سیسہ پلائی ہوئی دیوار کے طرح باہم متحد اور دفاعی اداروں کے پشت بان ہیں اپنے۔اتوارکو ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ جہاں پاکستان میں داخلی انتشار اور دہشت گردی میں بھارتی مداخلت ہمارے لیئے ناقابل برداشت ہیں اسی طرح لائن آف کنٹرول پر آئے روز بے گناہ سیکورٹی فورسز کے جوانوں اور مقامی شہریوں کی شہادتیں بھی برداشت سے باہر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ ہمسائیوں سے اچھے تعلقات کے قیام میں پیش رفت کی ہے مگر ہماری امن پسندی کو کمزوری سمجھنا کسی بھاری جارح ہمسائیہ کی بہت بڑی غلط فہمی ہی قرار دی جاسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی قیادت لائن آف کنٹرول جارحیت کے شہدا اور زخمیوں کے غم میں برابر کی شریک ہے۔

 مولانا اسعد محمود

مزید :

علاقائی -