بھارتی جارحیت کیخلاف عالمی برادری واضح موقف دے،میرعلی مدد جتک

بھارتی جارحیت کیخلاف عالمی برادری واضح موقف دے،میرعلی مدد جتک

  

کوئٹہ(آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر میر علی مدد جتک نے کہا ہے کہ بین الاقوامی برادری بھارت کی ریاستی دہشتگردی اور کلسٹر بموں کے استعمال اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی کا نوٹس لے دنیابھر کے عوام بھارتی مظالم کے خلاف سڑکوں پر نکل کر بھارتی ریاستی دہشتگردی فوری طور پر بند کرائیں بھارتی جارحیت عالمی امن کیلئے خطرہ ہے اس لئے عالمی برادری کاواضح موقف سامنے آنا چاہیے اپنے جاری کردہ بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کا کشمیر کے معاملے پر موقف واضح ہے جب تک کشمیر کے معاملے کو حل نہیں کیاجاتا اس وقت تک خطے میں امن نہیں آئے گا کیونکہ بھارت نے ہمیشہ مظلوم کشمیریوں پر مظالم ڈالے ہیں یہ آج کا نہیں بلکہ 70سالوں سے بھارتی ریاستی دہشتگردی کا تسلسل جاری ہے عالمی برادری بھارت کو کشمیر میں جاری جارحیت کو ختم کرنے اور کشمیریوں کو اقوام متحدہ کی قرار دادیوں کی رشنی میں حق خوداریت لانے میں اپنا کردار ادا کرے اور بھارت انسانی حقوق اور عالمی کنونشن کی سر عام خلاف ورزیاں کررہا ہے کشمیر کامسئلہ طاقت سے حل نہیں ہوگا بلکہ مذاکرات کے ذریعے مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے عالمی برادری کو کردار ادا کرنا چاہیے انہوں نے کہا کہ یوم شہداء پولیس کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں پولیس نے ہمیشہ امن وامان کی صورتحال کنٹرول کرنے میں اپنا بھر پور کردار ادا کیا ہے پولیس نے جو قربانیاں دی ہیں تاریخ میں اس کی مثال نہیں ملتی پیپلز پارٹی شہداء کی پارٹی ہے اور ہم شہداء کے لواحقین کے ساتھ ہیں۔

میر علی مدد جتک

مزید :

علاقائی -