کراچی، دہشتگردوں کی مالی معاونت، منی لانڈرنگ کرنے پر 14 مقدمات درج 

کراچی، دہشتگردوں کی مالی معاونت، منی لانڈرنگ کرنے پر 14 مقدمات درج 

  

کراچی(این این آئی)کاؤنٹر ٹیرارزم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کو دہشت گردوں کی مالی معاونت اور منی لانڈرنگ کے مقدمات درج کرنے کا اختیار مل گیاہے، جس کے بعد سی ٹی ڈی نے دہشت گردوں کی معاونت کرنے پر ایم کیو ایم لندن، القاعدہ اور لشکر جھنگوی کے خلاف  14 مقدمات درج کرلیئے گئے ہیں۔اس ضمن میں انسداد دہشت گردی فورس کے انچارج راجہ عمر خطاب نے بتایا کہ دہشت گردو کی مالی معاونت اور منی لانڈرنگ کرنے پر 14 مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ کالعدم تنظیم تحریک طالبان سمیت دیگر مذہبی جماعتوں (سپاہ صحابہ، جماعت الدعوۃ، سپاہ محمد)کے خلاف بھی مقدمات درج کیے گئے ہیں۔راجہ عمر خطاب نے کہاکہ ایف آئی اے نے بھی سی ٹی ڈی سندھ کو کچھ تحقیقات بھیجی تھیں، سی ٹی ڈی نے انکوائریز مکمل کرنے کے بعد کالعدم تنظیموں کے خلاف مقدمات درج کیے ہیں۔

سی ٹی ڈی

مزید :

علاقائی -