شیراکوٹ میں 5سالہ بچہ میں ہول میں گرکر جان کی بازی ہار گئی

      شیراکوٹ میں 5سالہ بچہ میں ہول میں گرکر جان کی بازی ہار گئی

  

لاہور(کرائم رپورٹر)لاہور کے علاقے شیراکوٹ میں 5 سالہ بچہ مین ہول میں گر کر جان کی بازی ہار گیا،ریسکیو ٹیموں نے 4 گھنٹے کی امدادی کارروائیوں کے بعد لاش نکال لی دوسری جانب ایم ڈی واسا نے واقعہ کی تحقیقات کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی،پانچ سالہ ریحان کے مین ہول میں گرنے کا افسوسناک واقعہ الخیام روڈ شیراکوٹ میں پیش آیا موصول ہونے والی سی سی ٹی وی فوٹیج میں گٹر کا ڈھکن ایک طرف پڑا دیکھاجاسکتا ہے  اسی دوران 5 سالہ ریحان گزرتے ہوئے گر گیااطلاع ملنے پر امدادی ٹیمیں اور پولیس موقع پر پہنچ گئی جنہوں نے 6گھنٹے کی امدادی کارروائیوں کے بعد بچے کی لاش مین ہول سے نکال لی اہل علاقہ نے واقعہ کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا ایم ڈی واسا کا کہنا ہے کہ گٹر کا ڈھکن تنور مالک غلام مصطفیٰ نے اٹھایا،ڈھکن اٹھانے کے بعددوبارہ مین ہول کے اوپرنہیں رکھاگیا جس کی وجہ سے یہ افسوسناک واقعہ پیش آیا غلام مصطفیٰ کااسی علاقے میں تنورہے جس کیخلاف تھانہ شیراکوٹ میں اندراج مقدمہ کی درخواست دیدی گئی۔

 ہے تاہم ایم ڈی واسا  زاہدعزیز نے تحقیقات کے لئے کمیٹی تشکیل دے دی  ڈائریکٹرپی اینڈای عثمان بابر انکوائری رپورٹ ایم ڈی واسا کو پیش کریں گے۔

مزید :

علاقائی -