کیوی ٹیم رواں ماہ سری لنکا کا دورہ کریگی

کیوی ٹیم رواں ماہ سری لنکا کا دورہ کریگی

  

آکلینڈ (آئی این پی)نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم رواں ماہ سری لنکا کا دورہ کریگی،کیویز ٹیم اپنے دورہ سری لنکا کے دوران دو ٹیسٹ اور تین ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کے علاوہ دو ٹور میچز بھی کھیلے گی۔تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم اگست میں سری لنکا کا دورہ کریگی جہاں وہ آئی لینڈرز کے خلاف دو ٹیسٹ میچز اور تین ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کے علاوہ دو ٹور میچز بھی کھیلے گی۔نیوزی لینڈ کی ٹیم اپنے دورہ سری لنکا کا آغاز تین روزہ ٹور میچ سے کریگی جو 8 سے 10 اگست تک کھیلا جائے گا۔ 

نیوزی لینڈ اور سری لنکا کی ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ 14 سے 18 اگست تک گال میں کھیلا جائے گا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -