تھانوں کو اپ گریڈ کرنے کیلئے''بیک ٹو دی بیسک'' پراجیکٹ کا آغاز

  تھانوں کو اپ گریڈ کرنے کیلئے''بیک ٹو دی بیسک'' پراجیکٹ کا آغاز

  

لاہور(کرائم رپورٹر)ماڈل تھانوں کے بعد تھانوں کو اپ گریڈ کرنے کا ایک اور منصوبہ،، ابتدائی طور پر پائلٹ پراجیکٹ کے طور پر لاہور کے تھانوں کا انتخاب کر لیا گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق لاہور پولیس نے''بیک ٹو دی بیسک'' کے نام سے نئے پراجیکٹ کا آغاز کر دیا گیا، ان تھانوں میں فرنٹ ڈیسک کے ساتھ فسیلٹیشن ڈیسک بنایا جائے گا، جہاں انویسٹی گیشن ونگ اور آپریشنز ونگ کے ڈیوٹی افسربھی تعینات ہوں گے،جو ہر آنے والے سائل کے مسائل کا فوری ازالہ کرنے کے ساتھ ساتھ اس کی مدد بھی کریں گے۔ پولیس حکام کا کہنا تھا کہ ان تھانوں میں اہلکاروں کی نفری کمی کو پورا کرنے کے ساتھ ساتھ تھانے کی بلڈنگ کا بھی خاص خیال رکھا جائے گا، ان 6 تھانوں میں بادامی باغ، رائیونڈ سٹی، ڈیفنس اے، مناواں، کاہنہ اور اقبال ٹاون تھانہ شامل ہیں۔

مزید :

علاقائی -