مچھ کا نوجوان مزدور فٹبالر محمد آفتاب بلوچ فٹبال کی قومی ٹیم انڈر 16 کے لئے منتخب 

  مچھ کا نوجوان مزدور فٹبالر محمد آفتاب بلوچ فٹبال کی قومی ٹیم انڈر 16 کے لئے ...

  

مچھ(آن لائن)مچھ کا نوجوان مزدور فٹبالر محمد آفتاب بلوچ فٹبال کی قومی ٹیم انڈر 16 کے لئے منتخب کر لیا گیا  قوی ٹیم کی سلیکشن کے لئے مستونگ اور کوئٹہ میں بلوچستان فٹبال فیڈریشن کی جانب سے منعقد ہونے والے ٹرائلز میں بلوچستان کے انٹر نیشنل فٹبالر کیپٹن محمد یوسف کے صاحبزادہ آفتاب بلوچ کو عمدہ کھیل کا مظاہرہ کرنے پر برازیلی کوچ نے قومی ٹیم پاکستان کے لئے منتخب کیا آفتاب بلوچ کوئٹہ 

سے لاہور کے لئے روانہ ہو گئے جہاں انہیں مزید تربیت اور تکنیکی مہارت سے لیس کر بین الاقوامی فٹبال بارے ہدایات اورٹریننگ دے کر بیرون ممالک میں ٹورنامنٹس میں حصہ لے کر پاکستان کی نمائندگی کریں گے آفتاب بلوچ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اپنی کامیابی اور چناؤ کا اعزاز اپنے والدین اور اپنے سنیئرز کو دیا ہے اور انہوں نے توقع ظاہر کی ہے کہ قومی ٹیم انڈر 16  پرُ عزم ہے کہ پاکستان کی بھر پور نمائندگی کرئے گی اور سعودی اور عراق میں ہونے والے ٹورنامنٹس میں فتح حاصل کر کے ملک و قوم کا نام روشن کریں گے۔

  بلوچستان کے انٹر نیشنل فٹبالر کیپٹن محمد یوسف  نے کہا کہ اپنے بیٹے کی سلکیشن کو میرٹ اور اعزاز قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ میرا بیٹا انشاء اللہ عالمی مقابلوں میں بہترین کھیل کا مظاہرہ کرے گا اور اپنے ملک و قوم کا نام روشن کرے گا میں پاکستان کی ٹیم کے لئے دعاگو ہوں  جبکہ ان مچ سے تعلق رکھنے والے انٹر نیشنل کھلاڑی کاشف بلوچ نے کہا کے آفتاب بلوچ ایک بہترین کھلاڑی ہے اور ان کی صلاحتوں سے ملکی ٹیم فائدہ اٹھائے گی ان کے ماموں خدائے رحیم بلوچ نے کہا کہ آفتاب بلوچ نے انتہائی غربت اور کسمپرسی کے باوجود اپنے شوق فٹبال کو جاری رکھا جس کی وجہ سے اس کی محنت رنگ لائی اور قومی ٹیم کا حصہ ہے جس پر ہمیں فخر ہے۔

#/s#

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -