ویسٹ انڈیز اور بھارت کے درمیان تین ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میچوں کی سیریز کا تیسرامیچ کل کھیلا جائے گا

  ویسٹ انڈیز اور بھارت کے درمیان تین ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میچوں کی سیریز ...

  

کنگسٹن (این این آئی)ویسٹ انڈیز اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچوں پر مشتمل سیریز کا تیسرا میچ (کل) منگل سے کھیلا جائے گا۔  ویسٹ انڈیز اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کا تیسرا اور آخری ٹی ٹونٹی میچ (کل)6 اگست  کو کھیلا جائے گا۔ اس کے بعد تین ون ڈے میچوں کی سیریز کا پہلا میچ  8 اگست کو کھیلا جائے گا، دوسرا میچ 11 اگست کو کھیلا جائے گا جبکہ تیسرا اور آخری ون ڈے کرکٹ میچ  14 اگست کو کھیلا جائے گا۔ دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز سے قبل  بھارتی ٹیم 17 سے 19 اگست تک ایک ٹور میچ میں شرکت کریگی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 22 سے  26 اگست تک کھیلا جائے گا۔

 دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا اور آخری کرکٹ ٹیسٹ میچ 30 اگست سے شروع ہوگا۔

٭٭٭٭٭

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -