انتظامیہ کی نااہلی‘گراؤنڈز میں کھڑے پانی کی نکاسی نہ ہوسکی

  انتظامیہ کی نااہلی‘گراؤنڈز میں کھڑے پانی کی نکاسی نہ ہوسکی

  

لاہور(رپورٹ افضل افتخار) لاہور میں ہونے والی بارشوں نے جہاں پر ہر طبقہ کے لئے مشکلات کھڑی کردی ہیں وہی پر کھیل کے میدانوں میں بھی بارش کا پانی کئی کئی دن کھڑا رہتا ہے جس کی وجہ سے یہاں پر کھیلنے والے کھلاڑی شدید مشکلات کا شکار ہیں بارش کے کئی روز بعد بھی ناقص حکمت عملی کیو جہ سے بارش کا پانی نہیں نکالا جاتا اس کی ایک بڑی وجہ نکاسی آب کا ناقص ترین انتظام ہے کھلاڑیوں نے انتظامیہ کی اس جانب کئی مرتبہ توجہ مبذول کروائی مگر افسوس کی بات کہ اس اہم مسئلہ کی جانب ا ب تک کسی حکومت نے توجہ نہیں دی اور اس سے کھلاڑیوں کا مستقبل داؤ پر لگ گیا ہے  اس حوالے سے رو ز نامہ پاکستان کے زیر اہتمام کئے گئے مختلف گراؤنڈز کے سروے میں کھلاڑی پھٹ پڑے مختلف کلبز کے کھلاڑیوں نے روز نامہ پاکستان سے گفتگو کر تے ہوئے کہا کہ حکومت کو اس جانب توجہ دینے کی ضرورت ہے جب محکمہ موسمیات کی طرف سے ہائی الرٹ ہوتا ہے تو اس کے باوجود بھی سستی سے کام لیا جاتا ہے اور گراؤنڈ کی جانب کوئی توجہ نہیں دی جاتی پہلے ہی گراؤنڈز بہت کم ہیں اورجو رہ  گئی ہیں اس پر کوئی توجہ نہیں دی جاتی جس سے ہمارا کھیل متاثر ہورہا ہے عامر، شہر یار،نعیم اور بابر نے کہا کہ گراؤنڈز کی بحالی اور ان کی ترقی کے لئے آج تک کسی بھی حکومت نے کام نہیں کیا ہے اور بارشوں کی وجہ سے یہاں پر کئی کئی دن تک پانی کھڑا رہتا ہے اور اس کو نکالنے کا کوئی موثر اقدام نہیں کیا جاتا جس سے ہمارے کھیل میں مشکلات کھڑی ہوجاتی ہیں وزیر اعظم پاکستان عمران خان سے ہم اپیل کرتے ہیں کہ اس جانب توجہ دیں تاکہ ہم بہترین کھیل پیش کرسکیں اور ہماری پریکٹس اور میچز کسی صورت بھی متاثر نہ ہوں عقیل،حامد،علی اور شرجیل نے کہا  کہ گراؤنڈز کی طرف توجہ دینے کی ضرورت ہے ایک بارش کے بعد یہاں پر کئی کئی دن تک پانی کھڑا رہتا ہے یہ ترقی نہیں ہے ہر کوئی بس اپنا فائدہ دیکھتا ہے ہماری مشکلات کوئی بھی حل نہیں کرتا ہم اس حکومت سے اپیل کرتے ہیں کہ اس جانب توجہ دیں اور ہمیں اس مشکل سے چھٹکارا دلائیں کیونکہ اس سے ہمارا کھیل بہت مثاتر ہوتا ہے ا مید ہے کہ یہ حکومت اس جانب توجہ دے گی۔

 اور اس جانب سنجیدگی سے غور کرے گی بارش کے پانی کی وجہ سے یہاں پر مچھروں کی بہتات ہوتی ہے اور اس سے مختلف بیماریاں بھی پیدا ہوتی ہیں امید ہے کہ اس جانب توجہ دی جائے گی اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے حسن،فواد،عمران،نبیل اور حارث نے کہا کہ ایک مرتبہ کی بارش سے گراؤنڈ دریا کا منظر پیش کرتا ہے انتظامیہ کی اس جانب توجہ ہی نہیں ہوتی جس کی وجہ سے یہ مسئلہ اب تک حل نہیں ہوسکا ہرحکومت ترقی کے بلند وبانگ دعوے تو کرتی ہے مگر عملی طور پر اس طرف کوئی توجہ نہیں دی جاتی اس حکومت سے بھی ہمیں بہت امیدیں تھیں مگر یہ حکومت بھی اس حوالے سے ناکام ثابت ہوئی ہے ہمارا مستقبل داؤ پر لگا ہوا ہے مگر افسوس کہ اس کی کسی بھی حکومت کو کوئی پرواہ نہیں ہے ہم حکومت سے پرزور اپیل کرتے ہیں کہ گراؤنڈز کی حالت زار کی جانب توجہ دی جائے اور اس کی بحالی اور اس کی بہتری کے لئے عملی طور پر جلد ازجلد اقدامات کئے جائیں۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -