بھارتی باکسر کی اسلحہ کے ساتھ چیلنج کی للکار‘عامر کا مسکراہٹ کے ساتھ جواب
لاہور(نیٹ نیوز) بھارت پر تو گویا جنگ کا بھوت سوار ہے اسی لیے کھیل کے میدان میں بھی وہ بندوقیں اور پستول دکھاتے نظر آتے ہیں۔ بھارتی باکسر نیرج گویت نے پاکستانی نژاد عالمی باکسر کو چیلنج کرنے کے لیے بھی انہی بندوقوں کا سہارا لیا۔میز پر بندوقیں سجا کر عامر خان کو چیلنج کرنے سے ایسا محسوس ہو رہا تھا کہ بھارتی باکسر پر پاکستانی نڑاد عالمی باکسر عامر خان کا خوف اور دہشت اتنی ہے کہ وہ اکیلے کھیلنے کے لیے آنے سے ڈر رہا ہے اس لیے وہ عامر خان کوبندوقوں سے ڈرانے کی کوشش کر رہا ہے جو کہ ایک بھونڈی حرکت سے زیادہ کچھ نہیں ہے۔تاہم اس کی اس گھٹیا اور بچکانہ حرکت کا جواب عامر خان نے مسکراتے ہوئے دیا ہے۔بھارتی باکسر نیرج گویت نے پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کو فائٹ کا چیلنج دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ عامر کو ہرانے کے لیے تیار ہیں۔جس پر پاکستانی نژاد باکسر نے ان کا چیلنج قبول کر لیا ہے۔عامر خان اور نیرج گویت کے درمیان فائٹ گزشتہ ماہ 12 جولائی کو سعودی عرب میں شیڈول تھی لیکن نیرج کار ایکسیڈنٹ کے دوران زخمی ہو گئے تھے جس کے بعد فائٹ کو منسوخ کردیا گیا تھا۔تاہم اب صحتیاب ہونے کے بعد بھارتی باکسر نے ایک مرتبہ پھر عامر خان کو چیلنج کردیا ہے۔ نیرج نے کہا کہ میں اب فٹ اور ورلڈ باکسنگ کونسل کے رنگ میں عامر خان کو ہرانے کے لیے تیار ہوں۔عامر خان نے اس چیلنج کا ہنستے ہوئے جواب دیا کہ آپ کو مجھے ہرانے کے لیے بندوقوں سے زیادہ کسی چیز کی ضرورت پڑے گی۔امید ہے کہ نیرج کی جانب سے چیلنج کیے جانے کے بعد دونوں باکسر کے درمیان فائٹ کی تاریخ کا جلد اعلان کردیا جائے گا۔