مکسڈ مارشل آرٹس مقابلے‘ رضوان اور رفاق نے ”مین فائٹس“جیت لی
اسلام آباد(آن لائن)پشاور زلمی کے اشتراک سے پاکستان کی تاریخ کے سب سے بڑے وفاقی دارالحکومت میں کھیلے گئے مکسڈ مارشل آرٹس کے مقابلوں میں رضوان خان اور پشاور زلمی ٹیم کے رفاق سرور نے مین فائٹس جیتنے کا اعزاز اپنے نام کرلیا ہے، گورنر سندھ عمران اسماعیل اور صوبائی وزیر کھیل خیر پختونخوا عاطف خان مہمانان خصوصی تھے۔اس موقع پر چیرمین پشاور زلمی جاوید آفریدی کیلئے غیر ملکی سفارت کاروں اور شائقین کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔گذشتہ شب پاکستان سپورٹس کمپلیکس کے عامر خان باکسنگ ہال میں کھیلے گئے مکسڈ مارشل آرٹس مقابلوں میں رضوان خان اور پشاور زلمی ٹیم کے رفاق سرور نے مین فائٹس جیت کر اعزاز اپنے نام کیا دیگر فائٹس میں علی عمران، منورہ سلطان، نعمت اللہ، ارشد خان، رضوان علی، نذیر خان، حیدر ستی، ایوب خان اور حمزہ بٹ نے کامیابی حاصل کی۔سیرے فائٹ نائیٹ میں پاکستان بھر سے ٹاپ 26 فائٹرز ان ایکشن ہوئے۔ اور ایونٹ کے دوران خواتین فائٹرز کے درمیان بھی زبردست مقابلہ دیکھنے کو ملا۔ اس موقع پر گورنر سندھ عمران اسماعیل نیکہا کہ پشاور زلمی نے ایک بار پھر کھیلوں کے انعقاد میں اپنا بھرپور کردار ادا کیا ہے اور پاکستان میں مکسڈ مارشل آرٹس کے مقابلوں کا شاندار انعقاد دیکھ کر خوشی ہوِئی، سیرے فائٹ نائٹس اور پشاور زلمی ایونٹ کے انعقاد پر مبارکباد کے مستحق ہیں،۔چیرمین پشاور زلمی جاوید آفریدی نے کہاکہ پشاور زلمی کھیلوں کے فروغ میں کردار ادا کرتے رہیں گے اور پی ایس ایل فرنچائز پشاور زلمی نے کرکٹ کے بعد دیگر کھیلوں کے فروغ کا بیڑہ اٹھالیا۔
پشاور زلمی اور سیرے فائٹ نائٹس کے مشترکہ اشتراک سے ایم ایم اے کنٹنڈر فائٹ نائٹ ایونٹ کے نام سے مکسڈ مارشل آرٹس ایونٹ کا انعقاد کیا گیا. عامر خان باکسنگ ہال اسلام آباد میں منعقد ہونیوالا ایونٹ زلمی ٹی وی پر لائیو براڈکاسٹ کیا گیا۔زلمی سپر اسٹارز کامران اکمل، کرس جارڈن اور آندرے فلیچر بھی ایونٹ کے انعقاد پر پرجوش دکھائی دئیے اور انہوں نے اپنے اپنے خصوصی پیغامات بھی ریکارڈ کروائے۔#/s#