وسیم اکرم وفاقی وزیر علی زیدی کی  کلین کراچی مہم کے حامی

   وسیم اکرم وفاقی وزیر علی زیدی کی  کلین کراچی مہم کے حامی

  

اسلام آباد (اے پی پی) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم بھی  وفاقی وزیر علی زیدی کی کلین کراچی مہم کی حمایت کے لیے میدان میں آگئے۔ اتوار کوسماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئٹر پرجاری بیان میں انہوں نے کہاکہ کراچی سب کا گھر ہے لیکن کم لوگ ہی ایسے کام کا بیڑا اٹھاتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ وفاقی و؎زیر علی زیدی کلین کراچی مہم کے ذریعے شہر کو صاف کرنے کی کمال کوشش کر رہے ہیں 

۔ انہوں نے کہاکہ  وقت آگیا ہے کہ اپنی ساری محبتیں اس شہر پہ نچھاور کر دیں،  کراچی کے لیے کچھ کرنا ہے تو یہ بہترین وقت ہے۔ 

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -