فہیم اشرف نے شراب کمپنی کی شرٹ پہنے سے انکار کردیا

فہیم اشرف نے شراب کمپنی کی شرٹ پہنے سے انکار کردیا

  

لندن (آئی این پی)آئی سی سی کرکٹ عالمی کپ 2019 کے بعد پاکستان کے کئی کھلاڑی انگلینڈ میں چل رہے ٹی -20 بلاسٹ ٹورنامنٹ میں کھیل رہے ہیں۔ انہیں میں سے ایک آل راونڈرفہیم اشرف بھی ہیں،جونارتھمپٹن شائرکی ٹیم کا حصہ ہیں۔ فہیم اشرف نے نارتھمپٹن شائرکی ٹیم کے ساتھ معاہدہ تو کرلیالیکن میچ سے پہلے انہوں نے ان کی جرسی پہننے سے انکارکردیا۔دراصل نارتھمپٹن شائرکی جرسی کی اسپانسرایک شراب کمپنی ہے، جس کی وجہ سے فہیم اشرف نے ٹیم کی جرسی پہننے پراعتراض کیا۔  فہیم اشرف کے اعتراض کے بعد  نارتھمپٹن شائرکی ٹیم نے بڑا فیصلہ لیتے ہوئے ان کی جرسی سے شراب کمپنی کا لوگوہی ہٹادیا۔ویسے فہیم اشرف بغیرشراب کمپنی کی جرسی پہن کرتو میدان پراترے لیکن وہ اپنی ٹیم کے لئے کافی مہنگے ثابت ہوئے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -