شعیب اختر گھٹنوں کی سرجری  کیلئے آسٹریلیا جائیں گے

شعیب اختر گھٹنوں کی سرجری  کیلئے آسٹریلیا جائیں گے

  

لاہور(سپورٹس رپورٹر)قومی ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر سرجری کے لیے آسٹریلیا روانہ ہوں گے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ گھٹنوں کے درد میں مبتلا سابق سپیڈ سٹار شعیب اختر کو بیماری سے جلد چھٹکارے کی امید ہے اور وہ آپریشن کیلئے آئندہ ہفتے آسٹریلیا روانہ ہوں گے۔ اپنے یو ٹیوب چینل پر شعیب اختر کا کہنا تھا کہ انہیں یہ تکلیف کیریئر کے عروج کے دور سے ہے مگر اب امید ہے کہ دو عشرے کی طویل مدت کے بعد اس سے نجات مل جائے گی۔شعیب اختر کے مطابق 1997 میں ڈاکٹروں نے انہیں بتایا تھا کہ ان کا کیریئر اس تکلیف کی وجہ سے دو سال سے زیادہ طویل نہیں ہو سکے گا لیکن انہوں نے اس کے بعد کئی سال تک کرکٹ کھیلی۔ یاد رہے کہ قومی ٹیم کے سابق اسپیڈ اسٹار شعیب اختر نے پاکستان کرکٹ بورڈ میں عہدے کے لیے دلچسپی ظاہر کی ہے۔

  00:00

/

00:00

Advertisement

3

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -