میسی پابندی کے باعث 3ماہ  میچز میں شرکت نہیں کرپائیں گے 

میسی پابندی کے باعث 3ماہ  میچز میں شرکت نہیں کرپائیں گے 

  

ایسنکوئن(یواین پی) کوپا امریکا میں ریفری اور آفیشل کے ناقص فیصلوں پر کونمیبل پر تنقید کا خمیازہ ارجنٹائنی اسٹار فٹبالر لیونل میسی کو 3 ماہ پابندی کی صورت بھگتنا پڑے گا۔میسی نے کوپا امریکا کپ کو ”کرپٹ“کہا تھا، جنوبی امریکا فٹبال کنفیڈریشن نے ان پر 50 ہزار ڈالر کا جرمانہ بھی عائد کیا ہے، میسی کو چلی سے میچ کے دوران مقابلے میں باہر بھیج دیا گیا تھا، جس کے بعد انھوں نے الزام عائد کیاکہ کپ برازیل کے لیے فکسڈ کیا گیا ہے۔میسی نے کہا وہ فیصلے کیخلاف ایک ہفتے میں اپیل کرسکتے ہیں۔

، پابندی کے باعث میسی ارجنٹائن کے چلی، میکسیکو اور جرمنی سے ستمبر اور اکتوبر کے درمیان شیڈول میچز میں شرکت نہیں کرپائیں گے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -