پیرو میں کھیلوں کے دلچسپ مقابلے، پوائنٹ ٹیبل پر امریکا کی برتری

پیرو میں کھیلوں کے دلچسپ مقابلے، پوائنٹ ٹیبل پر امریکا کی برتری

  

لیما(نیٹ نیوز) پیرو میں کھیلوں کے دلچسپ مقابلے جاری ہیں۔ امریکی جمناسٹر کے خوبصورت ایکشنز توجہ کا مرکز بن گئے۔ویمن ٹینس ڈبلز میں کلے کورٹ کا کڑا امتحان بھی امریکی ٹیم نے پاس کر لیا۔ مینز باسکٹ اور پھر والی بال میں اعصاب شکن مقابلے بھی پرکشش تھے۔ سائیکل ریس میں چلی کے رائیڈر آگے رہے۔تفصیلات کے مطابق لیما کے سپورٹس ارینا میں کھیلوں کے عالمی مقابلے جاری ہیں۔ جمناسٹک کے حیران کن ایکشن دیکھنے میں آئے، سونے اور چاندی کے تمغے امریکیوں کے نام رہے، پرستاروں نے خوب داد دی۔ویمن ٹینس کا ایونٹ کلے کورٹ پر مشکل امتحان بھی امریکی ٹیم نے ہی جیت لیا اور سٹریٹ سیٹس سے ہی فتح سمیٹی۔ ڈائیورز کی پھرتی، سمارٹنس اور مہارت بھی دیکھنے سے تعلق رکھتی ہے۔مینز ٹیمیں باسکٹ بال میں آمنے سامنے والی بال میں بھی کھلاڑیوں کے جوشیلے انداز کا کیا ہی کہنے، سائیکلنگ میں ٹائم ٹرائل کیٹگری، تیز رفتاری کا میلہ چلی کے رائیڈرز نے لوٹ لیا۔پوائنٹ ٹیبل پر بھی امریکا کی واضح برتری، سینتالیس گولڈ سمیت ایک سو گیارہ میڈل جیت لیے۔ میزبان ملک کی تنزلی، ایک درجہ نیچے، دسویں نمبر پر جانے کی کڑوی گولی نگلنا پڑی۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -