دوسری سہ ماہی کے دوران آمدنی  میں 14.4 فیصد،اخراجات میں  چھ فیصد اضافہ ہوا،سعودی وزیر خزانہ

  دوسری سہ ماہی کے دوران آمدنی  میں 14.4 فیصد،اخراجات میں  چھ فیصد اضافہ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ریاض (اے پی پی) سعودی وزیر خزانہ محمد الجدعان نے کہا ہے کہ رواں مالی سال ملکی آمدنی میں 14.4 فیصد اور اخراجات میں چھ فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے مالی سال 2019ء کے بجٹ کی دوسری سہ ماہی کی تفصیلات بتاتے ہوئے کیا۔انھوں نے کہا کہ 2019 کی پہلی ششماہی کے دوران بجٹ خسارہ کم ہوکر 5.7 ارب ریال رہا جبکہ 2018ء کی پہلی ششماہی میں بجٹ خسارہ 41.7 ارب ریال تھا۔ان کا کہنا تھا کہ 2019ء کی پہلی ششماہی میں آمدنی میں مجموعی اضافہ 15 فیصد اور اخراجات میں چھ فیصد اضافہ ہوا ہے۔وزیر خزانہ نے بجٹ کی پہلی ششماہی کے نتائج کو حوصلہ افزا قرار دیتے ہوئے کہا کہ سرکاری آمدنی کے ذرائع میں تنوع پیدا ہوا ہے اور تیل کے علاوہ دیگر ذرائع آمدن بھی بڑھے ہیں۔انھوں نے بتایا کہ اشیاء اور خدمات پر ٹیکس آمدنی میں 48 فیصد اضافہ ہوا ہے، ایسا ویلیو ایڈڈ ٹیکس اور ملک میں برسرِ روزگار غیر ملکیوں پر لگائے جانے والے ٹیکس کی بدولت ممکن ہو سکا۔

 وزیر خزانہ نے کہا کہ کاروبار اور بین الاقوامی لین دین سے ملنے والے ٹیکس میں 10 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ تیل کی آمدنی میں گذشتہ برس کے مقابلے میں 15 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

مزید :

کامرس -