کپاس کی غیرمنظورشدہ اقسام کی کاشت سے کاشتکاروں کو نقصان ہے،محکمہ زراعت 

کپاس کی غیرمنظورشدہ اقسام کی کاشت سے کاشتکاروں کو نقصان ہے،محکمہ زراعت 

  

قصور (اے پی پی)کپاس کی غیرمنظورشدہ اقسام کی کاشت سے کاشتکاروں کو مالی نقصان پہنچتاہے اورانکے ذریعے بیماریوں اور کیڑوں کے حملے میں اضافہ ہوتاہے اسلئے کپاس کے کاشتکار صرف منظورشدہ اقسام کامعیاری‘تصدیق شدہ بیج ہی کاشت کریں۔ایک ملاقات کے دوران محکمہ زراعت کے ترجمان نے زرعی سائنسدانوں پرزوردیا کہ وہ دیسی کپاس پرمزید تحقیق کریں اور اس کی کوالٹی کو بہتر بنائیں کیونکہ دیسی کپاس کے ریشے کی کوالٹی کو بہتربناکر اس کی کاشت کو فروغ دیاجاسکتاہے۔انہوں نے کہا کہ دیسی کپاس کی کاشت سے بہت سے فوائد حاصل ہوتے ہیں اور ان پر کیڑوں وبیماریوں کا حملہ بھی کم ہوتاہے اور مقامی موسمی حالات اورآب و ہوا کی دیسی اقسام کی کاشت کیلئے سازگار ہے۔انہوں نے کہا کہ کپاس کی شرح بیج میں کمی سے فصل کا اگاؤ متاثرہوتاہے اور فی ایکڑ پودوں کی تعداد کم رہتی ہے۔انہوں نے کہا کہ کپاس کا بیج سٹورکرتے وقت اس میں نمی کا تناسب زیادہ نہیں ہوناچاہئیے ورنہ فصل کا اگاؤ متاثر ہوگا اورکھیت میں پودوں کی سفارش کردہ تعدادکا حصول مشکل ہوجائے گا۔

مزید :

کامرس -