کاشتکاروں کو بہتر پیداوارکے حصول کیلئے  فصل کی مناسب دیکھ بھال کی ہدایت

کاشتکاروں کو بہتر پیداوارکے حصول کیلئے  فصل کی مناسب دیکھ بھال کی ہدایت

  

قصور (اے پی پی)محکمہ زراعت نے صوبہ بھرکے بندگوبھی کے کاشتکاروں کو بہتر پیداوارکے حصول کیلئے فصل کی مناسب دیکھ بھال کی ہدایت کی ہے اور کہاہے کہ فصل کی بوائی کے شروع میں اسے ایک ایک ہفتہ کے وقفہ سے 2سے3مرتبہ پانی دیاجائے جبکہ بعدازاں آبپاشی کا وقفہ بڑھاکر 15دن کردیاجائے تاکہ بیج کو جمنے میں کسی دشواری کا سامنا نہ کرناپڑے۔ترجمان محکمہ زراعت نے بتایا کہ فصل سے جڑی بوٹیوں کی تلفی بھی اشدضروری ہے جس کیلئے بروقت گوڈی کرنی اور پودوں پرمٹی چڑھا دینی چاہئیے تاکہ فصل کا اگاؤ متاثرنہ ہو۔انہوں نے کہا کہ اگرجڑی بوٹیوں کی تلفی کے دوران مرے ہوئے پودے نظرآئیں تو انہیں نکال کر نئے پودے لگا دینے چاہئیں تاکہ وقت‘پانی‘کھادوں‘ سپرے کا ضیاع نہ ہو۔

مزید :

کامرس -