ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی مدت میں 9 اگست تک توسیع

 ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی مدت میں 9 اگست تک توسیع

  

اسلام آباد (اے پی پی)فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے مالی سال 2018-19 ء کے ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی مدت میں 9 اگست تک توسیع کردی ہے۔فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے مطابق انکم ٹیکس کے قانون کے تحت وہ تمام افراد جو 500 مربع گزسے بڑا گھر یا 1000 سی سی سے بڑی گاڑی رکھتے ہیں وہ ٹیکس ریٹرن فائل کر نے کے ذمہ دار ہیں۔ ایف بی آر نے شہریوں سے کہا ہے کہ وہ ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں 9 اگست تک توسیع کافائدہ اٹھائیں اور کسی بھی پریشانی سے بچیں۔ ایف بی آر کے مطابق ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کے نتائج حوصلہ افزاء ہیں اورنئے ٹیکس گزاروں کی تعداد بارے حتمی تفصیلات  9 اگست کے بعد جاری ہوں گی۔

مزید :

کامرس -