اپنی صفوں میں اتحاد رکھیں،بیرونی قوتیں پاکستان کو کمزور کرنا چاہتی ہیں،گورنر بلوچستان

اپنی صفوں میں اتحاد رکھیں،بیرونی قوتیں پاکستان کو کمزور کرنا چاہتی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کوئٹہ(آن لائن)گورنر بلوچستان جسٹس (ر) امان اللہ یاسین زئی نے کہا ہے کہ بیرونی قوتیں پاکستان کو کمزور کرنا چاہتی ہیں ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم اپنی صفوں میں اتحاد رکھیں ملک دشمن قوتیں یہاں ایسے حالات پیدا کرنا چاہتی ہیں تاکہ عوام آپس میں بدست وگریبان ہوں پولیس فورس کی قربانیاں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے پولیس نے عوام کے تحفظ کیلئے بہت قربانیاں دی ہیں ان کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ان خیالات کااظہار انہوں نے کوئٹہ پولیس لائن میں یوم شہداء کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر آئی جی پولیس محسن حسن بٹ سمیت دیگر اعلیٰ سرکاری حکام موجود تھے گورنر بلوچستان جسٹس (ر)امان اللہ یاسین زئی نے کہا کہ بلوچستان کے عوام اورپولیس نے گزشتہ 10سالوں کے دوران دہشتگردی کے خلاف بہت قربانیاں دی ہیں کیونکہ ملک دشمن عناصرقوتیں یہاں ترقی وخوشحالی نہیں چاہتے اس لئے وہ جان بوجھ کر ایسے حالات پیدا کرنا چاہتے ہیں تاکہ عوام خوفزدہ ہو، لیکن ہمیں دشمن کی یہ کوشش ناکام بنانا ہوگی، ہم سمجھتے ہیں کہ پولیس نے مشکل حالات کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے پولیس نے ہمیشہ دشمن کا مردانہ وار مقابلہ کیا زندہ دل قومیں اپنے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتی ہیں کم وسائل کے باوجود بھی بلوچستان پولیس اپنی ذمہ داریاں بخوبی نبھا رہی ہے پولیس کے 923 شہادتوں کا مطلب ہے کے 923 خاندان متاثر ہوئے بیرونی قوتیں پاکستان کو کمزور کرنا چاہتی ہیں ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم اپنی صفوں میں اتحاد رکھیں۔
گورنر بلوچستان

مزید :

صفحہ آخر -