بھارت کو کشمیریوں کا حق خود ارادیت تسلیم کرلینا چاہئے، نعمان احمد لنگڑیال

  بھارت کو کشمیریوں کا حق خود ارادیت تسلیم کرلینا چاہئے، نعمان احمد لنگڑیال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


چیچہ وطنی (اے پی پی)وزیرزراعت پنجاب ملک نعمان احمد لنگڑیال نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے دوسری بارثالثی کی پیشکش سے مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر تقویت ملی ہے بھارت کو اپنی ہٹ دھرمی ترک کرکے مظلوم کشمیریوں کے حق ارادیت کو تسلیم کرلینا چاہیئے،چیچہ وطنی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا بھارتی فوج کی جانب سے کنٹرول لائن کی قریبی آبادیوں پر کلسٹر بموں سے حملے عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہیں جس کا اقوام متحدہ کو نوٹس لینا چاہیئے،وزیرزراعت نے کہاکشمیر کا تنازعہ حل کئے بغیر خطے میں پائیدار امن کا قیام ناممکن ہے، کنٹرول لائن پر بے گناہ اور معصوم کشمیریوں کے قتل عام سے ایک بار پھر بھارت کا بھیانک چہرہ عیاں ہوگیا ہے، انہوں نے مزید کہا وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان تحریک انصاف کی موجودہ حکومت ملک سے کرپشن کے خاتمے کیلئے اپنی کوششیں جاری رکھے گی۔ 

مزید :

کامرس -