خدیجہ حملہ کیس، چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بنچ 8اگست کو سماعت کریگا 

    خدیجہ حملہ کیس، چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بنچ 8اگست کو سماعت کریگا 

  

اسلام آباد (این این آئی) سپریم کورٹ میں چیف جسٹس آصف کھوسہ کی سربراہی میں 3رکنی بینچ خدیجہ حملہ کیس کے مجرم شاہ حسین کی سزا کیخلاف نظرثانی درخواست پر 8 اگست کو سماعت کریگا۔تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے خدیجہ حملہ کیس کے مجرم شاہ حسین کی سزا کیخلاف نظرثانی درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی، چیف جسٹس کی سربراہی میں 3رکنی بینچ 8 اگست کوسماعت کریگا۔یاد رہے خدیجہ صدیقی حملہ کیس میں سپریم کورٹ نے ہائی کورٹ کافیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے ملزم شاہ حسین کوگرفتارکرنے کا حکم دیتے ہوئے 5 سال قیدکی سزا کافیصلہ برقرار رکھاشاہ حسین کوسزابحال ہونے پر سپریم کورٹ سے گرفتارکیاگیا تھا، شاہ حسین پر ساتھی طالبہ خدیجہ صدیقی پرقاتلانہ حملے کا الزام تھا۔واضح رہے مئی 2016 میں قانون کی طالبہ خدیجہ صدیقی پر شاہ حسین نے خنجر کے 23 وار کیے تھے، جس سے وہ شدید زخمی ہوگئیں تھیں۔جس کے بعد سابق چیف جسٹس کے حکم پر جوڈیشل مجسٹریٹ مبشرحسین نے ایک ماہ میں اس کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے مجرم کو سات سال قید کی سزا سنائی تھی۔

خدیجہ حملہ کیس

مزید :

صفحہ آخر -