افغانستان میں ایرانی  مصنوعات کی مقبولیت میں اضافہ

 افغانستان میں ایرانی  مصنوعات کی مقبولیت میں اضافہ

  

کابل(آن لائن)افغانستان میں ایرانی مصنوعات کی مقبولیت میں اضافہ ہورہا ہے۔یہ بات افغانستان کے محکمہ کسٹم کے چیئرمین احمد رشار پوپل نے شمال مشرقی ایران کے سرحدی شہر تایباد کے دورے اور دوغارون سرحد کے معائنے کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ دوغارون سرحد سے ایرانی مصنوعات کی افغانستان میں درآمدات کے نتیجے میں افغانستان میں تجارت کو فروغ ملا ہے اور روزگار کے نئے موقع پیدا ہوئے ہیں۔افغانستان جنرل کسٹم کے چیئرمین نے یہ بات زور دے کر کہی کہ دوغارون سرحد سے تجارتی لین دین کے باعث افغانستان کی اقتصادی مشکلات میں کافی حدتک کمی واقع ہوئی ہے۔قابل ذکر ہے کہ ایران سے بڑی مقدار میں بلڈنگ میٹریل، پٹرولیم مصنوعات اور دوسری اشیا دوغارون سرحد کے ذریعے افغانستان برآمد کی جاتی ہیں جن کی مالیت ایک ارب ڈالر سے زیادہ ہے۔

مزید :

کامرس -