پاکستان پوسٹ میں اصلاحات  مراد سعید نے گریڈ17 تا 21 کے افسران کااجلاس آج طلب کرلیا 

  پاکستان پوسٹ میں اصلاحات  مراد سعید نے گریڈ17 تا 21 کے افسران کااجلاس آج طلب ...

  

اسلام آباد (آن لائن)وفاقی وزیر پوسٹل سروسز مراد سعید نے پاکستان پوسٹ میں اصلاحات اور آمدنی میں اضا فے کیلئے ملک بھر میں تعینات گریڈ17 تا 21 کے افسران کااجلاس آج  پیر کو طلب کرلیا۔اجلاس میں رواں مالی سال کیلئے ا ہداف مقر ر کئے جائیں گے۔پاکستان پوسٹ نے ڈائریکٹر جنرل پاکستان پوسٹ سمیت ملک بھر کے ریجنل، ڈویڑنل، سرکل، ڈسٹرکٹ او ریونٹ دفاتر میں تعینات افسران کو اجلاس میں شرکت کے احکامات جاری کرد ئیے، اجلاس نیشنل موٹر وے ڈرائیونگ لا ئسنس اتھارٹی دفتر میں ہوگا جس میں خسارہ ختم آمدنی میں اضا فے کیلئے اہداف مقرر کئے جائیں گے، اجلاس میں تجاویز کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

پاکستان پوسٹ

مزید :

صفحہ آخر -