ہانگ کانگ میں پولیس نے مزید مظاہرین کو حراست میں لے لیا

ہانگ کانگ میں پولیس نے مزید مظاہرین کو حراست میں لے لیا

  

ہانگ کانگ(آئی این پی)چین کے خصوصی انتظامی علاقے ہانگ کانگ کی پولیس نے غیر قانونی طور جمع ہونے کے الزام میں بیس سے زائد افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ ان افراد کی گرفتاری ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب مظاہرین اور پولیس کے درمیان ہونے والی جھڑپوں کے نتیجے میں ہوئی۔ پولیس کے مطابق بعض مظاہرین نے پولیس پر پٹرول بم، اینٹیں اور شیشے کی بوتلیں بھی پھینکیں۔ پولیس کے ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ انتباہ کے باوجود مظاہرین نے منتشر ہونے سے انکار کر دیا تھا، جس پر انہیں حراست میں لے لیا گیا۔

مزید :

عالمی منظر -