11پراوزیں منسوخ،متعدد تاخیر کا شکار،ٹرینوں کا شیڈول بھی متاثر،مسافروں کو مشکلات
لاہور،کراچی(این این آئی) لاہور کے علامہ اقبال انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر اندرون و بیرون ممالک آنے جانے والی 11پروازیں منسوخ جبکہ متعدد تاخیر کاشکارہوئیں جس سے مسافروں کو شدید مشکلات کاسامنا کرنا پڑا۔ منسوخ ہونے والی پروازوں میں پی آئی اے کی ملتان جانے والی پرواز 683اور آنے والی پرواز 684،پی آئی اے کی اسلام آباد جانے والی پرواز 652اور آنے والی پرواز 653،پی آئی اے کی ابوظہبی جانے والی پرواز 295اورا ٓنے والی پرواز 296،پی آئی اے کی کراچی جانے والی پرواز 307اور آنے والی پرواز 306،پی آئی اے کی کرا چی سے آنے والی پرواز 582،پی آئی اے کی میلان سے آنے والی پرواز 720اورپی آئی اے کی کراچی سے آنے والی پرواز 312شامل ہے۔ جبکہ متعد د پروازیں تاخیر کاشکار ہوئیں۔دوسری جانب ملک کے اندرونی علاقوں میں بارشوں کے باعث ٹرینوں کا شیڈول متاثر ہورہا ہے۔پاکستان ریلوے کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ اتوار4 اگست کئی ٹرینیں تاخیر سے آنے کی وجہ سے کراچی سے روانگی میں تاخیر کا شکار ہوگئی ہیں۔ پاکستان ریلوے نے بتایاکہ پاکستان ایکسپریس 1بجے کے بجائے شام 4.45 بجے،علامہ اقبال ایکسپریس سہ پہر 2.30 بجے روانہ ہوئی۔لاہور جانے والی قراقرم ایکسپریس 3.30 بجے کے بجائے رات 8 بجے روانہ ہوگی۔ پاک بزنس ایکسپریس 4 بجے کے بجائے شام 7.30 بجے جبکہ ملت ایکسپریس 5 بجے کے بجائے 7.15 بجے کینٹ اسٹیشن سے روانہ ہوئی۔
پروازیں منسوخ