15روز میں حالات مزید کشیدہ دیکھ رہاہوں،دہشتگرد مودی سرینگر میں اسرائیلی طرز کا سٹرکچر لانا چاہتا ہے،شیخ رشید

      15روز میں حالات مزید کشیدہ دیکھ رہاہوں،دہشتگرد مودی سرینگر میں ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(این این آئی) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ بھارتی وزیراعظم مودی بنیادی طور پر ایک دہشت گرد لیڈر ہے،آئندہ 15 روز میں سری نگر کے حالات کو بہت کشیدہ ہوتے دیکھ رہا ہوں۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ مودی سری نگر میں اسرائیلی طرز کا سٹرکچر لانا چاہتا ہے، ہمیں پوری طاقت، جوش، ولولے سے پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہونا ہے۔وزیرریلوے نے کہا کہ مودی بنیادی طورپر دہشت گرد لیڈر ہے، مودی کو سب سے بڑی تکلیف عمران خان اور ٹرمپ کے درمیان کامیاب مذاکرات سے ہوئی، صدر ٹرمپ نے بھارت کو بے نقاب کیا، بھارت کی امریکا میں زبان کچھ اور ہے اور بھارت میں کچھ اور ہے۔
شیخ رشید

مزید :

صفحہ آخر -