شمالی کوریا کے آسیان فورم کو نظر انداز کرنے پر پومپیو ناامید

شمالی کوریا کے آسیان فورم کو نظر انداز کرنے پر پومپیو ناامید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


واشنگٹن(آئی این پی)امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہا ہے کہ انہیں اس بات پر مایوسی ہوئی ہے کہ شمالی کوریا نے امریکا کے خصوصی ایلچی سے ملاقات کے لیے اپنا وزیر خارجہ یا کوئی اور نمائندہ بنکاک نہ بھیجا۔ انہوں نے شمالی کوریائی حکومت کے ساتھ مزید بات چیت جاری رکھنے کی امید بھی ظاہر کی۔ پومپیو کے مطابق یہ نیا مذاکراتی سلسلہ جلد شروع ہو سکتا ہے۔ پومپیو کے بنکاک میں تین روزہ قیام کے دوران ٹرمپ انتظامیہ کو توقع تھی کہ شمالی کوریا کی ممکنہ شرکت سے اب تک معطل دوطرفہ مذاکراتی سلسلہ دوبارہ شروع ہو جائے گا لیکن ایسا نہ ہوا

مزید :

عالمی منظر -