فلپائن کے سمندری علاقے میں 3کشتیوں سوا ر 25افراد سمندر میں ڈوب گئے 

فلپائن کے سمندری علاقے میں 3کشتیوں سوا ر 25افراد سمندر میں ڈوب گئے 

  

منیلا(آئی این پی)فلپائنی حکام کے مطابق ملک کے وسطی علاقے کے قریبی سمندر میں تین کشتیوں کے ڈوب جانے سے کم از کم پچیس افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ ریسکیو ٹیموں نے پچپن افراد کو زندہ بچا لیا۔ حکام کے مطابق  لاپتہ افراد کی تلاش جاری ہے۔ علاقائی پولیس کے مطابق سمندر میں تیز رفتار ہواں سے اٹھنے والی لہروں نے دو کشتیوں کو الٹا دیا تھا۔ تیسری کشتی پر کوئی مسافر سوار نہیں تھے لیکن اس کے عملے کے افراد کو بچا لیا گیا۔ سمندر میں تند موجوں کی وجہ موسلا دھار بارشیں اور تیز رفتار جھکڑ بھی بتائے گئے ہیں۔

مزید :

عالمی منظر -