سمگلنگ اور چوری کی روک تھام کیلئے پاک افغان ٹریڈ ایگریمنٹ میں ترامیم کا کام جاری
اسلام آباد(آئی این پی)افغانستان سے اشیا ء کی نقل و حرکت میں چوری روکنے کے لیے پاکستان افغان ٹرانزٹ ٹریڈ ایگریمنٹ (اے پی ٹی ٹی اے)میں ترامیم متعارف کرانے کے لیے متعدد پیشکش پر کام جاری ہے۔موجودہ معاہدے کے تحت منفی فہرست میں صرف 2 اشیا شامل ہیں، جن میں سگریٹ اور گاڑیوں کے پرزے شامل ہیں، فہرست میں متعدد مصنوعات شامل کرنے پر کام ہو رہا ہے۔گزشتہ افغان ٹرانزٹ ٹریڈ معاہدے کے مطابق ٹریٹی کے اندر آنے والے چند اسمگلنگ پرون کی درآمد پر کوٹہ کی الاٹمنٹ موجود تھی تاہم نظر ثانی کے بعد پاکستانی حکومت اس کا خاتمہ چاہتی ہے۔
ترامیم جاری