شاہ، گولہ بارود کی منتقلی کے دوران فوجی اڈے پر دھماکہ، 31افراد ہلاک
حمص(آئی این پی)شام کے شہر حمص میں قائم الشعیرات فوجی اڈے پر گولہ بارود منتقلی کے دوران تکنیکی خرابی کے باعث دھماکوں سے متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہو گئے۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق الشیعرات فوجی اڈے پر ناکارہ قرار دیا گیا گولہ بارود منتقل کرنے کی کوشش کے دوران زور دار دھماکے ہوئے جس کے نتیجے میں متعدد افراد ہلاک ہوگئے۔ تاہم ہلاکتوں کی صحیح تعداد معلوم نہیں ہوسکی۔شام میں انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والے ادارے سیرین آبزرویٹری کی طرف سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ الشعیرات فوجی اڈے پر دھماکوں میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 31 تک پہنچ گئی اور کئی افراد زخمی ہوئے ہیں۔ زخمیوں میں سے بعض کی حالت تشویشناک بیان کی جاتی ہے۔انسانی حقوق آبزر ور رامی عبدالرحمان نے بتایا کہ الشعیرات ہوائی اڈے پر ہونے والے دھماکوں کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی تاہم سرکاری سطح پر یہ دعوی کیا گیا ہے کہ یہ دھماکے فنی خرابی کے نتیجے میں ہوئے ہیں۔