سلیکٹڈ وزیراعظم کو زرداری کا سامنا کرنے سے خوف آتا ہے، نفیسہ شاہ

  سلیکٹڈ وزیراعظم کو زرداری کا سامنا کرنے سے خوف آتا ہے، نفیسہ شاہ

  

اسلام آباد(آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کی سیکریٹری اطلاعات ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے سابق صدر آصف علی زرداری اور دیگر اسیر اراکین پارلیمنٹ کے پروڈکشن آرڈرز  جاری نہ کرنے کو حکومتی بدنیتی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ افسوس ہے کہ سپیکر قومی اسمبلی اپنے منصب کی توہین کر رہے ہیں۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ سلیکٹڈ وزیراعظم کو سابق صدر آصف علی زرداری کا سامنا کرنے سے خوف آتا ہے یہی وجہ ہے کہ صدر آصف علی زرداری کا پروڈکشن آرڈر جاری نہیں کیا جاتا۔ منتخب نمائندوں کا حق ہے کہ وہ اپنے علاقوں کے عوام کی نمائندگی کریں۔ اسیر اراکین پارلیمنٹ کا حق ہے کہ ان کے پروڈکشن آرڈرزجاری کرکے پارلیمنٹ کے اجلاس میں شرکت کے لئے لانے کا انتظام کیا جائے یہ کوئی رعایت نہیں کہ کسی رکن قومی اسمبلی کا پروڈکشن آرڈر جاری نہ کیا جائیں۔ ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا کہ حکومت نہیں چاہتی کہ قومی اسمبلی میں ملکی معاملات اور عوامی مسائل پر بحث کی جائے۔ اپوزیشن جب بھی اسمبلی میں عوامی مسائل پر بات کرتی ہے تو وزراء بدتمیزی کا مظاہرہ کرکے اسمبلی کا ماحول خراب کرتے ہیں۔ 

 نفیسہ شاہ 

مزید :

صفحہ آخر -